گلوبل فلوٹیلا پر اسرائیل کا قبضہ ، آئرش صدر کی بہن بھی زیر حراست افراد میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سے بحری بیڑے کو روک کر حراست میں لیے گئے، افراد میں آئرش صدر کی بہن بھی شامل تھیں۔
غزہ جانےوالے بیڑے کی انتظامیہ نے مارگریٹ کونولی اور دیگر5 افراد کی ویڈیوز جاری کی ہیں جو ان کی حراست سے قبل ریکارڈ کی گئی تھیں۔
گلوبل فلوٹیلا کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو میں مارگریٹ نے کہا،اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو سمجھ لیں مجھے اسرائیلی قابض افواج نے اغوا کر لیا ہے، مجھے اسرائیلی جیل میں رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے