وفاقی وزیر صحت سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا، سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کے دوران حکومتِ پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہیں، پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی لازوال قربانیاں دی ہیں۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہم نے قربانیاں دی ہیں، یہ مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کر رکھا ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہیں، پولیو خاتمے کی مہم کے لیے مکمل معاونت اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون جاری ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک میں بیک وقت پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فروری اور اپریل میں قومی انسداد پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی گئیں۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے کیا جا رہا ہے، مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر، اعلیٰ معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ڈاکٹر کرس ایلس نے انسداد پولیو اقدامات کو سراہا، 2025 میں ہدف کے حصول کی امید ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10: پشاور زلمی، لاہور قلندر کا میچ 13-13 اوورز تک محدود