پاکستان نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کر کے ڈوزئیر جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے معرکہ حق کے حوالے سے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت کو بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔
ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے جنگ کا ماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا حتی کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنے کردار پر سوالات اٹھائے۔
ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکر ہے، بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اور شہری شہید ہوئے۔
بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کیے گئے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملڑی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے، ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کر کے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، سفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے، پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کر کے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے