بانی کی آنکھ کا معائنہ مکمل، میڈیکل بورڈ ارکان اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے

Mar 18, 2026 | 19:46:PM
بانی کی آنکھ کا معائنہ مکمل، میڈیکل بورڈ ارکان اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے
کیپشن:  اسلام آباد ہائی کورٹ کے تشیکیل دیئے ہوئے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ کا معانہ مکمل کر لیا۔ بورڈ کے ارکان نے اس معائنہ مین جیل حکام کے مطابق دو گھنٹے صرف کئے۔ اب بورڈ یہ طے کرے گا کہ بانی کو علاج کے لئے کسی ہسپتال میں ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنائے ہوئے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ کا معائنہ مکمل کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی  آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد میڈیکل بورڈ کے ارکان واپس روانہ  ہو گئے ہیں۔ 

اسلام ٓٓباد ہائی کورٹ مین بانی کو آنکھ کے علاج کے لئے الشفا ہسپتال مین ایڈمٹ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست کی سماعت کر کے اسلام ٓٓباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ایک میڈیکل بورڈ بنایا جائے گس میں الشفا انٹرنیشنل ہاسپٹل کا ڈاکٹر بھی شامل ہو اور پی ٹی آئی کا بتایا ہوا ایک ڈاکتر بھی شامل ہو، یہ میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل جا کر پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ کا معائنہ کرے اور طے کرے کہ انہین کسی ہسپتال مین ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ یہ میڈیکل بورڈ  ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ طے کرے گی کہ بانی کو آنکھ کے علاج کے لئے کسی ہسپتال میں ایڈمٹ کرنا ضروری ہے یا نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ کے ارکان آج شام  اڈیالہ جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ نے ان کو بانی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے لئے درکار سہولیات کا پہلے بندوبست کررکھا تھا۔ 

اڈیالہ جیل مین بانی کی آنکھ کا معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹرز شامل تھے، ان کے ساتھ ضروری طبی عملہ کے ارکان بھی آئے تھے۔

اڈیالہ جیل کے  ذرائع  نے بتایا کہ  اس میڈیکل ٹیم نے دو گھنٹے تک بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ 

میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ خصوصی آلات سے لیس ایمبولینس گاڑی بھی ہمراہ لائی تھی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں ماہرین امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف شامل تھے ۔