بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی،خاتون خودکش بمبار گرفتار

Mar 18, 2026 | 15:43:PM
بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی،خاتون خودکش بمبار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسزنےبڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خاتون خودکش بمبار کوگرفتارکرلیا۔
خاتون خودکش بمبارکی گرفتاری سے کالعدم بی ایل اے اور بی وائے سی  کا لاپتہ افراد کے حوالے سے بیانیہ بھی بے نقاب ہوگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہاہے۔
خضدار کی رہائشی 19 سالہ لائبہ نے اس موقع پرکہا کہ خودکش بمبار بننے کیلئے ذہن سازی کی گئی،کمانڈر ابراہیم کی تنظیمی باتوں سے متاثر ہوکرخود کش مشن کیلئے تیار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ضیاء اللہ لانگو کو محکمہ داخلہ بلوچستان کا قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لائبہ نے تمام خواتین سے غلط سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد کارروائیوں سے دور رہیں۔