پی آئی اے کی پرواز پی کے 178 فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی آئی اے کی فیجرہ سے لاہور کی پرواز پی کے 178 کو فنی خرابی کے باعث کراچی ائیر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کر گیا۔
پرواز کے دوران کیبن پریشر سے متعلق ایک فنی خرابی پیدا ہوئی، جس پر طریقہ کار کے مطابق طیارے کی بلندی کم کر کے 10,000 فٹ کر دی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے انجینئرز کی ٹیم خرابی کو دور کر رہی ہے، پرواز کو جلد ہی اپنی اصل منزل یعنی لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری