نوجوان کا بیرون ملک روانگی کے لیے ائیرپورٹ پر انوکھا اقدام

Mar 18, 2025 | 21:36:PM
نوجوان کا بیرون ملک روانگی کے لیے ائیرپورٹ پر انوکھا اقدام
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جہاز میں چھپ کر دبئی جانے کی کوشش میں نوجوان ایئرپورٹ میں گھس گیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں 17سالہ لڑکا ایئرپورٹ کے ایئرسائیڈ ممنوعہ علاقےمیں داخل ہوا جو جہاز میں چھپ کر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

سلانوالی کا رہائشی رمضان الحسن باڑ پھلانگ لگا کر اندر آیا تو اے ایس ایف عملے نے نوجوان کو پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان رمضان الحسن کے پاس دبئی جانے کیلئے وسائل نہیں تھے اور وہ جہاز میں سوار ہو کر یا پہیوں میں چھپ کر دبئی جانا چاہتا تھا۔

نوجوان چک 241 کی طرف سے گھسا جہاں دیوار یا باڑ نہیں تھی۔ اےایس ایف نے نوجوان کو قانونی کارروائی کیلئے ٹھیکری والا پولیس کے حوالےکر دیا۔