پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، متنازع بیان پر شیر افضل مروت کی معذرت 

Mar 18, 2024 | 21:14:PM
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، متنازع بیان پر شیر افضل مروت کی معذرت 
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر علی خان کی زیرصدارت ہوا،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبران نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر تفصیلی مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے تمام کیسز کے حوالے سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔
ذرائع کور کمیٹی کا کہناتھا کہ شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت کی،پارٹی کے ممبران کا ایسا بیان پارٹی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی،حالیہ متنازع بیان پر شیر افضل مروت نے ممبران سے معذرت کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا،پارٹی رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 119 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اہم رہنما میدان میں آ گئے مونس الٰہی کس نشست پر الیکشن لڑینگے؟ تفصیلات جانیے