اسفند یار ولی نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف 15 کروڑ ہرجانے کا کیس جیت لیا

Mar 18, 2024 | 15:31:PM
اسفند یار ولی نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف 15 کروڑ ہرجانے کا کیس جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کیخلاف ہرجانے کا کیس جیت لیا، عدالت نے ہتک عزت کیس میں شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور کی سیشن عدالت میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے 15 کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاء تھے۔

   پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے اسفند یار ولی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پرویز الہیٰ کا لاء افسران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ حکومتی خزانے پر بوجھ بن گیا

     عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر ان کیخلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی۔

شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اسفندیار ولی نے 2019ء میں شوکت یوسفزئی کیخلاف ہرجانے کا کیس کیا تھا۔