پرویز الہیٰ دور میں بھرتی کیے گئے اضافی لاء افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

Mar 18, 2024 | 15:21:PM
پرویز الہیٰ کا لاء افسران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ حکومتی خزانے پر بوجھ بن گیا
کیپشن: چوہدری پرویز الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے لگائے گئے پنجاب کے لاء افسران کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کام چور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل فارغ کیے جائیں گے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے لاء افسران سے استفعے طلب کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس کی جانب سے لاء افسران کو آج شام پانچ بجے تک استفعیٰ دینے کا کہا گیا ہے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے سٹاف کی جانب سے کئی لاء افسران کو ویٹس اپ پر استفعے دینے کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل کے سفارش پر بعض لاء افسران کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: جنرل(ر)فیض حمید کےبھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتارکر لیا گیا

حکومت لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد کے مطابق لاء افسران تعینات کرنے پر غور کررہی ہے،40 ججز کی عدالتوں کیلئے اس وقت 22 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور 63 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرویز الہیٰ نے ستمبر 2022ء میں 43 ججز کی موجودگی میں لاء افسران کی تعداد 96 کردی تھی، ایسے 10 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور 20 اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کی تعداد بڑھائی گئی تھی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ساڑھے 6 لاکھ جبکہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل 5 لاکھ 36 ہزار روپے وصول کررہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ لاء افسران کو گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی مراعات، دفتری سٹاف، نائب کورٹس سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں۔