جنرل(ر)فیض حمید کےبھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتارکر لیا گیا

Mar 18, 2024 | 14:55:PM
جنرل(ر)فیض حمید کےبھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتارکر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ) جنرل(ر)فیض حمید کے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجف حمید کو محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی عدالت سے گرفتار کیا،نجف حمید کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو لےکر چکوال روانہ ہوگیا ہے۔

نجف حمید کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کرے گا۔

ضرورپڑھیں:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، کمانڈر سمیت8 دہشتگرد ہلاک
نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔