اسلام آباد، سینیٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں آگئے

Mar 18, 2024 | 12:15:PM
اسلام آباد، سینیٹ کی دو نشستوں پر چار امیدوار میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر چار امیدوار مدمقابل ہیں۔

ریٹرننگ افسر سعید گل نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر حکومتی اتحاد کی جانب سے اسحاق ڈار امیدوار ہیں، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ انصر امیدوار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن اسلام آباد کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان،حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج اور کل ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 25 مارچ تک نمٹائی جائیں گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 27 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔