بلوچستان: حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

Mar 18, 2024 | 11:48:AM
بلوچستان: حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری )سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اے این پی رہنما زمرد خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کی رضامندی سے حلقے میں دوبارہ پولنگ کاحکم دیا،وکیل جے یو آئی نے عدالت کو بتایا کہ جن پولنگ اسٹیشنز سے میرا مؤکل کامیاب ہوا صرف وہاں ری پولنگ کاحکم دیا، جہاں زمردخان جیتے وہاں فارم47، 47میں تضادہے، میرے مؤکل نے حلف بھی اٹھالیا، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اتنی باریکیوں میں نہ لیکر جائیں ٹربیونل بن چکے اپیل وہاں دائرکریں، عدالت بیٹھ کر400الیکشن کیسزنہیں سن سکتی، فریقین رضامند ہیں، تو پورے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کروادیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

بعدازاں فریقین کے رضا مندی سے سپریم کورٹ نے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں الیکشن کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ زمرد خان کی کامیابی جے یو آئی  کے ملک نواز نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کی تھی، الیکشن کمیشن نے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا، زمرد خان خود معاملہ سپریم کورٹ لائے تھے۔