امریکی اداکار 60 سال کی عمر میں چل بسے

Mar 18, 2023 | 10:15:AM
امریکی اداکار لینس ریڈک 60 سال کی عمر میں چل بسے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی اداکار لینس ریڈک 60 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لینس ریڈک کو امریکا کے شہر لاس اینجلس کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موت طبی تھی۔

مذید پڑھیں: آئمہ بیگ کا پہلا کرش 

لینس ریڈک نے مشہور فلم سیریز ’جان وک‘سمیت دیگر فلموں میں ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کے اہلخانہ میں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔