پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد تھا: فردوس عاشق اعوان

Mar 18, 2021 | 11:25:AM
پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد تھا: فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کو غیر فطری اتحاد اور بے وقت کی راگنی قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز ابو بچاؤ مہم کے لیے حکومت کو گھر بھیجنے کے دعوے کرتی رہیں حالانکہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد اور بے وقت کی راگنی تھی۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار کمزور دل اور کمزور ایمان والا بندہ ہے جب کہ  بہتان عباسی نے سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو فرار کرایا، اسحاق ڈار کے وعدہ معاف گواہ بننے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی معنی خیز خاموشی اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ گھر کے اندر شگاف پڑ چکے ہیں۔ ایک کٹھ پتلی ایم این اے نے بیان دیا کہ ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، جو دوائی لینے گئے تھے ان کی بیٹی نے اعتراف جرم کیا کہ ان کی جان کو نیب سے خطرہ ہے۔