ندا ڈار نے قومی ٹیم کےلیے دوبارہ دستیابی ظاہر کردی

Jun 18, 2026 | 21:28:PM
ندا ڈار نے قومی ٹیم کےلیے دوبارہ دستیابی ظاہر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار  نے دوبارہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ظاہر کردی۔

ٹویٹر پیغام میں ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اپنا فوکس بڑھانے اور اپنی اسٹرینگتھ بحال کرنے کے لیے کافی وقت لیا۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دوبارہ دستیاب ہیں اور  ٹیم کی جیت کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت سخت محنت کر رہی ہیں اور جب بھی ٹیم کو ان کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب