مرمت کے دوران کمرے کی چھت گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، ماں اور نانا، نانی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
نارووال میں گھر کی چھت مرمت کے دوران گر گئی، حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا اور، 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نارووال میں ایک گھر کی مرمت کے دوران کمرے کی چھت گر گئی۔ اس حادثہ کے وقت کمرے کے اندر کئی افراد موجود تھے۔
گری ہوئی چھت کے ملبہ کے نیچے میاں بیوی، ان کی بیٹی اور نواسہ دب گئے۔ اس حادثے میں 8 سالہ بچہ احتشام جاں بحق ہو گیا۔
چھت کے ملبہ کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے کے لئے پہنچے تو ایک بچہ دم توڑ چکا تھا۔ زندہ سلامت نکال لئے گئے تین بالغ افراد کو بھی زخم آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے ‘ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ’ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ شرائط سامنے آگئیں
زخمیوں میں 38 سالہ شازیہ، 16 سالہ اسماء اور 50 سالہ قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اس حادثہ کے بعد پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے چھت گرنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیئے: مستقل نوعیت کے کام کیلئے کنٹریکٹ پر تعیناتیاں غیرآئینی قرار