سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے ضمن میں اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے ضمن میں اہم خبر سامنے آئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ آج یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس پیٹیشن کو سننے والا سنگل بنچ تحلیل ہو گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی، مناسب حکم کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا رہے ہیں، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کرائی ہے، رجسٹرار کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے اور بھی کیسز لارجر بنچ میں زیر التوا ہیں۔
یاد رہے بجٹ مشاورت کے لیے سہیل آفریدی اور مزمل اسلم نے بانی سے ملاقات کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مستقل نوعیت کے کام کیلئے کنٹریکٹ پر تعیناتیاں غیرآئینی قرار