فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام لگ گیا

Jun 18, 2026 | 13:47:PM
فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام لگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام لگ گیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ میں انگلینڈ کے کچھ فینز بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

 انگلینڈ کے فینز سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوئے،برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ 

ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ فینز بغیر ٹکٹ کے سٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ 70 ہزار 649 افراد کے گنجائش والے سٹیڈیم میں 70 ہزار 389 افراد نے میچ دیکھا۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے میچ میں آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں کروشیا کے خلاف مدمقابل ہوئی۔

مزید پڑھیں:بڑھتی عمر، رونالڈ و کی کارکردگی پرسوالیہ نشان