موٹروے پولیس کی ایمانداری، دل جیت لئے

Jun 18, 2026 | 11:40:AM
موٹروے پولیس کی ایمانداری، دل جیت لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موٹر وے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب پیٹرولنگ کے دوران موٹر وے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا جس میں قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔

 موٹر وے پولیس نے چھینا گیا کروڑوں کی دواؤں سے بھرا کنٹینر بازیاب کرالیا ۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کر دیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ سفر کے دوران بیگ سڑک پر گر گیا تھا جس کا مالک کو علم نہ ہو سکا تھا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں سو فیصد اضافہ