کینیڈا کی امریکا ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف

Jun 18, 2026 | 10:54:AM
کینیڈا کی امریکا ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام تک پہنچے گا:حکومت نے خوشخبری سنا دی