شہید  بینظیر بھٹو کی سالگرہ ، پیپلز پارٹی کی تقاریب کے انعقاد کی ہدایات

Jun 18, 2025 | 19:06:PM
شہید  بینظیر بھٹو کی سالگرہ ، پیپلز پارٹی کی تقاریب کے انعقاد کی ہدایات
کیپشن: شہید بے نظیر بھٹو ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوہیب بخاری)سابق وزیراعظم شہید  بینظیر بھٹو کی سالگرہ  پر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کرنے کی ہدایات جاری کردیں،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ 21 جون کو منائی جائے گی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات میں کیک کاٹے جائیں گے، پارٹی کارکنان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد و کارناموں کو اجاگر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق لیگی خاتون ایم پی اے کینسر کے مرض میں مبتلا،وزیراعلیٰ مریم نواز سے بڑی اپیل کردی