جیل میں قید عمران خان آج بھی قوم کے لئے فکر مند ہیں،مسرت جمشید چیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نا حق قید ہیں اور انہیں آئیسولیٹ کیا جارہا ہے ،اس گرمی کے موسم میں چھوٹے سے سیل میں قید عمران خان آج بھی قوم کے لئے فکر مند ہیں۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر بھی عمران خان کوان کی فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا ، بچوں سے بات نہیں کرائی گئی اور حتی کہ بشری بی بی سے بھی ان کی ملاقات پر پابندی ہے ۔ یہ سب ظلم کر کے حکمران اپنے لئے صرف نفرت اکٹھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جابر حکمران ظلم کے جیسے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عمران خان کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سپلی والے طلبہ سمَر سمسٹر سہولت فراہم نہ کرنے پر پریشان،وزیراعلی سے مداخلت کی اپیل