احمد آباد طیارہ حادثے میں کرکٹربھی ہلاک

Jun 18, 2025 | 13:02:PM
احمد آباد طیارہ حادثے میں کرکٹربھی ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )احمد آباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد نوجوان کرکٹر بھی ہلاک ہوا،6 روز بعد چونکا  دینے والی خبر سامنے آ گئی ۔

احمد آباد طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 270 سے تجاوز کرگئی تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی جبکہ طیارے کا بلیک باکس برآمد ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی احمد آباد طیارہ حادثے کی اصل وجہ سب کے سامنے آ جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:جوئے کی تشہیر، کرکٹرز اداکارہ سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

حادثے کے 6 دن بعد ہندوستانی نژاد کرکٹر دیرگھ پٹیل کی موت کی خبر سامنے آئی ہے، کرکٹر کی عمر 23 سال تھی اور وہ انگلینڈ میں لیڈز کے ایک کلب ’’لیڈز ماڈرن کرکٹ کلب‘‘ کیلئے کھیلتے تھے۔