کورونا کا جن پھر بےقابو، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

Jun 18, 2022 | 20:06:PM
کورونا کا جن پھر بےقابو، مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کا جن ایک مرتبہ پھر بوتل سے باہر آنے لگا ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 151 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

مثبت کیسز کی شرح 1.77 فیصد رہی، کورونا کے باعث 58 افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم، کراچی پولیس چیف کا بڑا بیان

محکمہ صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 1567 ٹیسٹ کیے گئے،48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.06 فیصد پر پہنچ گئی۔