عام انتخابات کے حوالے سے  الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

Jun 18, 2022 | 16:30:PM
عام انتخابات کے حوالے سے  الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن:  الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی از سر نو تصدیق کی تاریخ میں توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرستوں پر اعتراضات اور درستی کی تاریخ 30جون تک بڑھادی گئی ، 9 جولائی تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات و درستی کا فیصلہ ہوگا،آئندہ عام انتخابات کیلئے حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ 26جولائی سے 24 اگست تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی فہرستوں کا اجراء  25 اگست 2022 کو ہوگا۔

خیال رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چند روز قبل کہا  تھاکہ الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ، آرٹیکل 219 کے مطابق حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں، اکتوبرکےآخر میں نئےانتخابات کیلئےتیارہوں گے،نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ،آزاد اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مشکل میں پھنس گئی