چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قمر زمان کائرہ سمیت اہم رہنمائوں کی ملاقاتیں

Jul 18, 2026 | 20:54:PM
 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قمر زمان کائرہ سمیت اہم رہنمائوں کی ملاقاتیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اہم پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں،  آزاد کشمیر  میں الیکشن کے حوالے اور اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے بھی زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ملائیشیا، عراق کے سکبدوش قونصل جنرلز کے اعزاز میں الوداعی تقریب