سی ڈی اے اور ای او بی آئی اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹس کریں گے

Jul 18, 2026 | 18:45:PM
سی ڈی اے اور ای او بی آئی اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹس کریں گے
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی ای او بی آئی کے ساتھ سیاحت، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں میں سی ڈی ای کی شراکت کے متعلق اجلاس میں گفتگو کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)   سی ڈی اے اور ای او بی آئی اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے متعلق متعدد پراجیکٹس کریں گے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا کہ سی ڈی اے اور ای او بی آئی  15 روز میں مشترکہ منصوبوں کا حتمی پلان مرتب کریں گے۔ 

چئیرمین ای او بی آئی جاوید شیخ،  چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے  اوورسیز پاکستانیز  کے وفاقی وزیر سالک حسین بھی  وڈیو لنک کے ذریعےاس اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں ی ہطے ہوا کہ 15 روز بعد وفاقی وزراء محسن نقوی اور سالک حسین کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہو گا۔ اس اجلاس میں دونوں وزراء اسلام آباد کے لئے سیاحت،  انٹریمنٹ ، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے مجوزہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دیں گے 

وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد دونوں اداروں کے مشترکہ پراجیکٹس کو شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:   سپریم کورٹ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیس کی سماعت پرسوں کرےگی