فلم رانجھنا‘‘ کو مصنوعی ذہانت (AI)سے تیار  کلائمکس کیساتھ ری ریلیز کرنے پر تنقید

Jul 18, 2025 | 21:09:PM
 فلم رانجھنا‘‘ کو مصنوعی ذہانت (AI)سے تیار  کلائمکس کیساتھ ری ریلیز کرنے پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایروز انٹرنیشنل کی فلم رانجھنا‘‘ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کئے گئے کلائمکس کے ساتھ ری ریلیز کرنے پر   آنند ایل راج نےتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ یکم اگست 2025کو یہ فلم 12 سال بعد سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنند ایل راج نے ایروز انٹرنیشنل کے فلم ’’ رانجھنا‘‘کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی مدد سے تیار کئے گئے کلائمکس کے ساتھ ری ریلیز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے,لیکن اس مرتبہ اس فلم کوٹویسٹ کےساتھ ریلیز کیا جائے گا۔فلم کے ری ریلیز کے پوسٹر میں لکھا ہوا ہے کہ ’’اس مرتبہ فلم کا کلائمکس آرٹی فیشنل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کیا جائے گا۔اسکرین سے بات چیت کرتے ہوئے آنند نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی ریلیز کے اعلان کے متعلق علم ہوا۔ لوگ مجھے میسج بھیج کر یہ دریافت کررہے تھے کہ فلم کے کلائمکس کو تبدیل کیوں کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں نے ایروز انٹرنیشنل سے رابطہ کیا تھااور اعتراض ظاہر  کیا تھا لیکن جب انہیں کوئی وجہ نہیں ملی تو انہوں نے انہیں خط لکھنا موضوع سمجھا اور کہاکہ وہ اے آئی کی جانب سے تیار کی گئی فلم سے انکا نام نکال دیں۔ 
    یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں  کما ئیں گے