پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے منصوبے کی کامیابی کےکتنےامکانات؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے سہ ملکی ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں لیکن اس منصوبے میں افغانستان کی موجودگی پر یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا کہ منصوبے کی کامیابی کےکتنےامکانات ہیں؟
24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر سینئر تجزیہ کار میاں طاہر نے صحافی سجاد اظہر پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہیں آنکھیں کھول دینے والے انکشافات کیے ہیں ، انٹرویو میں افغانستان،افغان حکمرانوں کی پاکستان کے بارے میں "پالیسی" کے متعلق آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔
17 جولائی 2025 کو کابل میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں امارتِ اسلامیہ کے وزارتِ فوائد عامہ، ازبکستان کے وزارتِ ٹرانسپورٹ اور پاکستان کے وزارتِ ریلوے کے درمیان معاہدے پر سائن ہوئے تھے۔
ملاقات کے دوران ’پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار برقرار رکھنے سمیت تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے لیکن کیا ٹی ٹی پی اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیرافغانیوں کی موجودگی اس منصوبےکیلئےکوئی بہت بڑاخطرہ تو ثابت نہیں ہوگی؟اس بارے میں بھی قارئین اہم انفارمیشن یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا بیروزگاروں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کا اعلان