کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری سکول بند کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری سکولوں کو بند کرنے پر غورشروع کردیاگیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے انسپکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کرائے کی عمارت میں موجود سرکاری سکولوں کا جائزہ لے گی، ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ اس کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز بلڈنگ کا کرایہ نان سیلری بجٹ سے ادا کیا جا رہا ہے، انسپکشن کمیٹی سرکاری سکولوں میں اساتذہ و طلبا کی تعداد کا جائزہ لے گی، تعداد کا جائزہ لینے کے ساتھ معیار تعلیم اور بچوں کا رزلٹ بھی چیک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناقص معیار اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر متعلقہ سکولوں کو بند کردیا جائے گاجبکہ ان سکولوں میں موجود اساتذہ اور طلبا کو قریبی سکولوں میں بھیج دیا جائے گا۔