عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم22اگست کوریلیزہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نےاپنی پہلی بین الاقوامی فلم کی ریلیزکااعلان کردیا۔
معروف اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ اپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک پنجابی فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے،عمران اشرف کی جانب سے شیئر کیا گیا فلم کا پوسٹر ان کی آنے والی پنجابی فلم ’’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘‘ کا ہے جس کے دیگر فنکاروں میں بھارتی پنجاب کی شوبز انڈسٹری کی نامور کاسٹ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عمران اشرف نے بتایا کہ آئندہ ماہ اگست کی 22 تاریخ کو ان کی فلم دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے،ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے،اس پنجابی فلم ’’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘‘ کو سریندر اروڑا نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری بھارتی نژاد کینیڈین ڈائریکٹر رپن بال نے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی ابتدائی فرانزک رپورٹ ،موت کی وجہ سامنے آگئی
یاد رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال ہی مکمل ہو گئی تھی اوریہ عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم ہوگی ،اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں عمران اشرف، ناصر چنیوٹی، بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل، رنجیت باوا، نرمل رشی اور نوپریت کور بنگا شامل ہیں۔
فلم’ ’اینو نوں رہنا سہنا نہیں آوندا‘ ‘ ایک کامیڈی کینیڈین پنجابی فلم ہے جس کی کہانی بین الاقوامی طلبہ کے مسائل پر مبنی ہے۔