ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 40 ہزار 122 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں سے دریائے سندھ بپھر گیا، سیلاب،ایمر جنسی نافذ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2285 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پہلی بار ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا تھا۔
آج بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 39.75 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے بڑھ کر 16617 ارب روپے ہوگئی تھی۔