کن کن علاقوں میں تیزہوائیں کیساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Jul 18, 2023 | 22:52:PM
کن کن علاقوں میں تیزہوائیں کیساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے   پیشگوئی کی ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  میں تیز ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بار ش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے  مطابق آج رات اسلام آباد،  کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، شمال مشرقی  پنجاب، شمال  مشرقی  بلو چستان  اور بالائی  خیبر پختونخوا  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار  بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز  اسلام آبادمیں  تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ،جبکہ موسلادھار بارش بھی  ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،  چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے جبکہ بالا کوٹ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،  سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوا بی میں مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،  سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان میں  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ،جبکہ چند مقامات پر  مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانی کی فراوانی، واپڈا کی پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر7286 میگاواٹ ہوگئی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان  میں کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل،قلات، بارکھان، لورالائی، ڈیرہ بگٹی میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سندھ میں میر پور خاص، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، تھر پارکر،  خیر پور  اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے اور چند مقامات پر موسلادھار  بارش کا بھی  امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کا  امکان ہے۔