پانی کی فراوانی، واپڈا کی پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر7286 میگاواٹ ہوگئی

Jul 18, 2023 | 21:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتِ حال بہتر ہونے پر واپڈا پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیک آورز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے 7 ہزار 286 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، پن بجلی کی پیداوار رواں سال اب تک حاصل ہونے والی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

آبی ذخائر کی سطح مزید بلند ہونے، منگلا سے ارسا کا انڈنٹ بڑھنے اور نیلم جہلم پراجیکٹ کی بحالی کے بعد پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پیک آورز کے دوران تربیلا سے3ہزار 446میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے 1410 میگاواٹ اور غازی بروتھا سے1450میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،منگلا سے275 میگاواٹ اور چشمہ سے 147پن بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی ۔

واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے 386 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے51پیسے فی یونٹ ہے۔