انٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، سابق ممبران صوبائی و قومی اسمبلی طلب

Jul 18, 2023 | 19:05:PM
انٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، سابق ممبران صوبائی و قومی اسمبلی طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں انٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔

انٹی کرپشن نے سابق ممبر قومی اسمبلی رانا نصراللہ گھمن کو 20 جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ سابق ممبران صوبائی اسمبلی میاں وارث عزیز، علی اختر اور میاں ظہیر الدین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اگست تک کی توسیع

تمام ممبران اسمبلی کو 20 جولائی کو انٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ 

ترجمان انٹی کرپشن کے مطابق ان تمام ممبران اسمبلی کیخلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات جاری ہیں، انٹی کرپشن پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔