پاکستانی شاہینوں کا آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ سے ٹاکرا

Jul 18, 2021 | 11:25:AM
پاکستانی شاہینوں کا آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ سے ٹاکرا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والی تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی آج لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو سیریز میں ابھی تک ایک میچ کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رن سے ہرایا تھا، پاکستانی کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صہیب مقصود ، محمدحفیظ اور ٖفخر زماں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کر برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم میں کسی  تبدیلی کا امکان نہیں اور انہیں کھلاڑیوں کو  کھلایا جائے گا جو پہلا میچ کھیلے تھے۔فاسٹ بالر حسن علی بائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکے تھے،ان کی فٹنس کا جائزہ میچ سےقبل لیا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے امید ہ ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی جیت کے توازن کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گلوں میں رنگ بھرے‘۔۔عظیم گلوکار مہدی حسن کی آج94ویں سالگرہ