عا مر خا ن کے کس فلم میں انکار نے شا ہ رخ کیلئے کا میا بی کے دروازے کھو ل دیئے ۔۔اہم انکشافات

Jul 18, 2021 | 00:44:AM
عا مر خا ن کے کس فلم میں انکار نے شا ہ رخ کیلئے کا میا بی کے دروازے کھو ل دیئے ۔۔اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)عامر خان با لی وڈ کا بہت بڑا نام اور اس سے بھی بڑے فنکار ہیں۔انہوں نے یش چوپڑا کی فلم ’ڈر‘ کرنے سے انکار کیا۔شا ید اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا ہیرو بنے رہنے کا سپنا اس فلم کی وجہ سے چکنا چور ہوجا تا۔ وجہ یہ تھی کہ فلم میں کر دا ر ہیرو کی بجا ئے ولن کا تھا  اور اسی وجہ سے مسٹر پر فیکٹ نے اس کے لیے شاہ رخ خان کو لینے کی تجویز دی، جس نے کنگ خان کےلیے کامیابی کے نئے دروازے کھول دیے۔

بھارتی میڈیا نے فلم کاسٹیوم ڈیزائنر شبینہ خان کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بالی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ’ڈر‘ میں شاہ خان کے شمولیت کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔لیکن بہت کم لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ اس کا آغاز عامر خان کے انکار سے ہوا، یش چوپڑا ڈر میں شاہ رخ کے ادا کیے گئے کردار کے لیے پہلے عامر خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

شبینہ خان نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ یش چوپڑا نے جب عامر خان کو فلم کی کہانی سنائی تو عامر خان نے فلم کرنے سے انکار کیا اور ساتھ ہی پروڈیوسر کو شاہ رخ کو فلم میں لینے کی تجویز دی۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کو یقین تھا کہ 1993ء کی اس فلم میں شاہ رخ خان راہول کا کردار بہتر طور پر ادا کرسکتے ہیں، جو ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے اور اپنے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا۔

شبینہ خان نے مزید کہا کہ یہ سلمان خان کی سالانہ عید ملن کا موقع تھا جب عامر خان اور شاہ رخ سمیت ہر کوئی شریک تھا، میں گوری خان، عامر اور شاہ رخ، بھائی جان کے گھر کے احاطے میں کھڑے تھے، ہم پارٹی سے جانے والے آخری لوگوں میں تھے، عامر نے اس موقع پر ایس آر کے کو فلم کی کہانی سے متعلق بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل

یا د رہے کہ یہ فلم ڈر ہی تھی جس میں ولن کا کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان یش چوپڑا کے ہیرو بن گئے، اس کے دو سال بعد دونوں نے’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، 1997 میں ’دل تو پاگل ہے‘، 2000 میں’ محبتیں‘، 2004 میں’ ویر زارا‘، 2008 میں’ رب نے بنادی جوڑی‘ اور 2021 میں ’جب تک ہے جاں‘ جیسی شاہکار فلمیں ساتھ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل