عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنےمیں بڑی مشکل پیش آئی: ایوب کھوسو

Jan 18, 2026 | 14:46:PM
 عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنےمیں بڑی مشکل پیش آئی: ایوب کھوسو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ایک رومانوی سین ریکارڈ کروانے میں بہت مشکل پیش آئی تھی۔
سینئراداکار نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اداکاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
پروگرام میں مداح نے اداکار سے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ دکھنے میں بہت سخت لگتے ہیں، آپ کوئی گانا یا رومانوی ڈائیلاگ سنا دیں؟مداح کے سوال پر ایوب کھوسو نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ڈرامہ’’دشت‘‘ کر رہے تھے جس میں میں نے ایک سخت قبائلی شخص کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مٹی میں ملا دیں گے ، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے لیے مجھے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جسے کرنے میں مجھے بہت مشکل پیش آئی، ہم بلوچوں میں رومانویت کا معیار کچھ اور ہے، عتیقہ اوڈھو کا ہاتھ پکڑ کر تعریف کرنی تھی، وہ سین میرے لیے کرنا بہت مشکل تھا۔
ایوب کھوسو نے ہنستے ہوئے مداح کو کہا میں معافی چاہتا ہوں شاید آپ کے سوال کا جواب درست طریقے سے نہیں دے سکا، کیونکہ نہ مجھے گانا آتا ہے اور نہ ہی کوئی رومانوی ڈائیلاگ۔