یہ پالیسی ہمارے خلاف ہے،اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی

Jan 18, 2026 | 09:37:AM
یہ پالیسی ہمارے خلاف ہے،اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بورڈ   اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ کی تشکیل کے لیے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار  غزہ بورڈ کا معاملہ امریکی وزیرخارجہ مارکو رُوبیو کے ساتھ اٹھائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کیخلاف اپنے ہی ملک میں نیا محاذ کھل گیا

واضح رہے وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

غزہ میں 'بورڈ آف پیس' کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، یہ بورڈ سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی اور حکومت میں اصلاحات کی راہ بھی ہموار کرے گا۔