پنجاب بھر میں 11 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

Jan 18, 2024 | 11:17:AM
پنجاب بھر میں 11 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب  کے مطابق رواں ماں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری کردیا گیا،پنجاب بھر میں جاری کردہ لائسنسز میں لرننگ ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدید والےسمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔

ترجمان کے  مطابق  رواں ماں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے گئے ہیں،9لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،80ہزار سے زائد شہریوں نے ری ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،55ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب  کے اعدادوشمار کے مطابق  3100 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ،1150شہریوں نےاینڈوزمینٹ کیٹگری میں اپنے لائسنس کو اپگریڈ کروایا،1000 کے قریب شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دربارہ حاصل کیا جبکہ  6 لاکھ سے زائد شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

 ترجمان کے مطابق  ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز، پولیس اسٹیشنز سے بھی شہری اپنا لائسنس حاصل کر رہے ہیں،ان لائسنسوں میں لرنر ، ریگولر ، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت ہر نوعیت کے لائسنس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہناہے کہ آن لائن لرنر لائسنس ، نیشنل ، انٹرنیشنل کی آن لائن تجدید سے ہزاروں شہری روزانہ گھر بیٹھے مستفید ہو رہے ہیں ،ٹریفک پولیس دفاتر ، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔