ظلم کی انتہا، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کا گلہ کاٹ  دیا

Jan 18, 2024 | 08:29:AM
ساہیوال میں نامعلوم سفاک ملزموں نے 3 معصوم بچوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں کو بھی زہر دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا امجد) ساہیوال میں نامعلوم سفاک ملزموں نے 3 معصوم بچوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں کو بھی زہر دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بچوں کے قتل کا ہولناک واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 5-14 ایل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزموں نے گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

قتل کیے جانے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور اڑھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹروے اور قومی شاہراہیں بند

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔