مودی اتنا نالائق۔۔ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب مہنگا پڑ گیا۔۔ساری اکڑ خاک میں مل گئی

Jan 18, 2022 | 21:19:PM
پرامپٹر۔خطاب۔راہول گاندھی۔اداکار۔میڈیا
کیپشن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بڑی بڑی باتیں کرنے والے نریندر مودی بھی پرچی پڑھنے والے وزیراعظم نکلے، لائیو شو میں جب پرامپٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا اورکشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی نے ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب میں ابھی بھارتی شہریوں کی نام نہاد صلاحیتوں پر فخر کرنا شروع ہی کیا تھااور "ہم ہندوستانیوں کی ذہانت اور قابلیت "کے الفاظ ہی بولے تھے کہ تو ٹیلی پرامپٹر نے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے انہیں اپنا خطاب روک کر ادھر ادھر دیکھنا پڑا اور وہیں مودی کی ساری اکٹر خاک میں مل گئی، ایک لفظ بھی منہ سے نکالنا مشکل ہو گیامودی نے انتہائی مایوسی میں نظریں گھمانا شروع کردیں اور وہ بے بسی کی تصویر بنے ٹیکنیشن کو تلاش کررہے تھے ۔ایسا لگ رہا تھا کہ نریندر مودی ٹیلی پرامپٹر سے جس تقریر کو دیکھ کر پڑھ رہے تھے وہ اچانک غائب ہو گئی اور وزیر اعظم ہڑبڑا گئے۔اس دوران وہ ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ کیا آ پ کو ٹھیک سے سنائی دے رہاہے ۔لیکن یہ آواز بھی منہ میں ہی کہیں گم ہی ہو گئی۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد تقریب کے میزبان مودی کی مدد کو آئے اور انہوں نے خود سے پروگرام کو آگے بڑھایا۔
اس پہلے کئی بار کانگریس رہنما راہول گاندھی، مودی کو ٹیلی پرامپٹر وزیراعظم کہہ چکے ہیں، اور اب انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزکیا کہ ٹیلی پرامپٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کر سکا۔مودی کے ایسے بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر ٹیلی پرامپٹر پی ایم کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ پراکاش نامی صارف نے مودی کو حقیقی پپو قرار دے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ مزاق اپنی جگہ لیکن بھارت کے سب سے اعلیٰ عہدے پر نافذ شخص پرامپٹر کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا، یہ پورے بھارت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔جبکہ پنکج کا کہنا تھا کہ آج یہ ثابت ہوا کہ مودی سب سے بڑا لیڈر نہیں بلکہ سب سے بڑا اداکار ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی طرح بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کوئی بدنام نہیں کر سکتا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ اومی کرون کا پھیلاﺅ۔۔ محکمہ تعلیم کی والدین کیلئے اہم ہدایات