لوئر دیر ۔۔دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ۔۔1 اہلکار شہید

Jan 18, 2022 | 10:50:AM
لوئر دیر میں دہدشتگردوں کا حملہ
کیپشن: لوئر دیر میں حملہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار۔۔تعلیمی ادارے 10 دن کیلئے بند
سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو  ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

   یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا