عثمان خواجہ کی خواہش کا احترام ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم نے شراب پارٹی منسوخ کردی۔۔۔ویڈیووائرل 

Jan 18, 2022 | 09:41:AM
ایشز جیت ، جشن
کیپشن: آسٹریلوی ٹیم جیت کا جشن مناتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کے کیخلاف جیت کے جشن میں عثمان خواجہ کو شامل کرنے کیلئے آسٹریلوی کپتان نے ٹیم کو شراب پارٹی سے روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین لیگ چھوڑ دو۔۔کھلاڑیوں کو پی سی بی کا حکم۔۔کیا وجہ بنی۔۔؟
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرآسٹریلوی ٹیم کے جشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے کیلئے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے۔آسٹریلوی کھلاڑی عثما ن خواجہ ایک سائیڈ پر کھڑے تھے ۔آسٹریلوی کپتان نے رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شراب کی بوتلیں کھولنے سے روک دیا اور عثمان خواجہ کو جشن میں شریک ہونے کیلئے بلا لیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی کپتان کے منع کرنے پر کھلاڑی شراب کی بوتلیں ایک طرف رکھ دیتے ہیں ۔اتنی دیر میں عثمان خواجہ بھی ٹیم کے جشن میں شریک ہوتے ہیں اور سب ملکر جشن مناتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سیون سے قبل تشویشناک خبر آگئی ۔۔۔پی سی بی کے 10 ملازمین وائرس کا شکار