سیالکوٹ کی تاجر برادری کا احسن اقدام۔۔۔ سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکائونٹ میں ایک لاکھ ڈالر ٹرانسفر

Jan 18, 2022 | 00:37:AM
سیالکوٹ، کاروباری برادری، سری لنکن شہری، اہلخانہ ، اکائونٹ، ایک لاکھ ڈالر کی امداد
کیپشن: پریانتھا کمارا، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ ڈالرکی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔مقتول سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ 1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم 10سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے وزیراعظم کی جانب سے بیوہ کی امداد کے اعلان کے تحت رقم اکاؤنٹ میں منتقل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا۔۔10ویں اور 12ویں کے امتحانات دو ٹرم میں لینے کا فیصلہ