رمضان روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے، شہباز شریف

Feb 18, 2026 | 20:02:PM
رمضان روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے، شہباز شریف
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ رمضان عبادت، تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے۔ 

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی عبادت کردار کی اصلاح اور باہمی ایثار کا سبق دیتی ہے۔ روزہ صبر، نظم اور ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کمزور طبقات کے احساس اور معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے، حکومت کا رمضان پیکیج مستحقین کی مدد کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مستحق افراد کو مالی امداد باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہوگی، مقصد یہ ہے کہ ہر گھرانہ سحر و افطار کی رونقیں برقرار رکھ سکے۔ 

وزیراعظم نے کہا اللہ ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات اور رمضان کی حقیقی روح پر عمل کی توفیق دے۔ دعا ہے اللہ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:2026 کے اختتام تک سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی