ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا

Feb 18, 2026 | 17:32:PM
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا
کیپشن: صاحبزادہ فرحان بھارت کے ساتھ میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود آج ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورنگ بیٹ بن گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد گرین شرٹ صاحبزادہ فرحان ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ بھارت کا ایشان کشن صاحبزادہ سے بہت پیچھے ہے اور   ٹاپ سکورنگ بیترز کے ٹیبل پر اب تک ٹاپ بیٹر ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم  ان سے  42 رنز پیچھے ہیں۔ 

 آج اوپنر  صاحبزادہ فرحان نے موجودہ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری سکور کی ۔ صاحبزادہ فرحان نے 58  بالز سے  4 چھکے اور  11 چوکے مار کر سو رنز پورے کئے اور سو پر ہی ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ 

 آج کے سو رنز کے بعد گرین شرٹ اوپنر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے  ٹاپ سکورنگ بیٹر ہیں۔ ان کا 4 گروپ میچوں میں مجموعہ  220 رنز ہے۔ بھارت کے ساتھ میچ مین بدقسمتی سے صاحبزادہ صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔ 

 ایشان کشن  158 رنز اور کوسل مینڈس  168 رنز کے ساتھ صاحبزادہ سے بہت پیچھے ہیں تاہم ان دونوں کے پاس ٹاپ سوکرنگ بیٹس کے ٹیبل پر اوپر آنے کے لئے ایک ایک میچ باقی ہے۔ 

ایشان کشن اس وقت صاحبزادہ فرحان سے62 رنز پیچھے ہے۔ 

کوسل مینڈس 52 رنز پیچھے ہے۔  ٹم سیفرٹ    47 رنز پیچھے ہیں۔ سیفرٹ اور  مارکرم نے  گروپ  میچ مکمل کر لئے ہیں۔ اب ٹاپ سکورنگ ٹیبل پر صاحبزادہ کی ٹاپ سلاٹ چھیننے کے لئے صرف  ایشان اور مینڈس کے پاس چانس باقی ہے۔ ایشان کو کچھ دیر بعد نیدر لینڈز کے ساتھ میچ میں بیٹنگ کرنا ہے اور مینڈس کو کل  زمبابوے کے ساتھ سری لنکا کے آخری گروپ میچ میں چانس ملے گا۔