اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

Feb 18, 2025 | 13:07:PM
اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی پولیس نے نوجوان اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ بتا دی۔

جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش گزشتہ اتوار کو دارالحکومت سیؤل میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی تھی،مقامی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب اس کیس کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے،اس کیس کی معلومات رکھنے والے ایک شخص نے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سائی رون کی اچانک موت ناقابلِ تصور تھی، وہ اداکاری میں دوبارہ واپس آنے اور ایک   کیفے کھولنے کی تیاری کر رہی تھیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ کم سائی رون انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپس آنے کی تیاری کر رہی تھیں، میں نے ان سے کہا تھا کہ کوئی بھی مشکل ہو تو مجھے فون کرنا، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ ایسا ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

2022ء میں اداکارہ نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی دوسری گاڑی میں دے ماری تھی، اس حادثے کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔


 علاوہ ازیں گزشتہ روز  24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی اچانک موت کے بعد آخری انسٹاگرام اسٹوری سامنے آئی تھی،کم سائی رون نے اپنی آخری انسٹاگرام اسٹوری میں پاپ گروپ ایسٹروکے رکن مون بن کو ان کی 27ویں سالگرہ پر مبارکباد دی تھی،جس میں صرف "سالگرہ مبارک" کے الفاظ درج تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور مون بن کے درمیان گہرا تعلق تھا، دونوں ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے تحت کام کرتے رہے اور 2015 کی ویب سیریز "ٹو بی کنٹینیوڈ" میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔