پہلے میچ میں پچاس رنز کی اننگز کھیلی، اللہ کا شکر گزار ہوں: صاحبزدہ فرحان

Feb 18, 2024 | 00:23:AM
پہلے میچ میں پچاس رنز کی اننگز کھیلی، اللہ کا شکر گزار ہوں: صاحبزدہ فرحان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں پچاس رنز کی اننگز کھیلی، اللہ کا شکر گزار ہوں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں پچاس رنز کی اننگز کھیلی، اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں، جب پرفارمنس کرتے ہیں تو اس سے  حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے، سٹارٹ بہت اچھا تھا، مڈل میں اسلام آباد نے اچھا کم بیک کیا، شروع سے ہی اوپنر اور ٹاپ آرڈر میں کھیلتا ہوں، آج کی اننگز سے بہت کانفیڈنس ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی ٹرافی کون جیتے گا؟ شان مسعودکا اہم بیان سامنے آ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ کیچ چھوٹ جانا کھیل کا حصہ ہوتا ہے، دوسری اننگز میں بلے بازوں کو فائدہ ہوا جس کے باعث ہار گئے، میچ ہار گئے لیکن جس طرح سٹارٹ کیا ہے آنے والے دنوں میں مزید اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔